مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ 11 ستمبر کے بعد مزید قوی اور مضبوط ہوگیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف گذشتہ دس سال کی طرح جنگ جاری رہےگی۔ امریکی صدر نے 11 ستمبر 2001 میں دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر اپنے ایک مختصر ریڈيو پیغام میں دعوی کیا ہے کہ امریکہ مزید مصبوط ہوگیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سلسلہ جاری رہےگا۔اوبامہ نے کہا کہ ہمیں پختہ عزم دشمنوں کا سامنا ہے اور ہم بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں اور جب تک دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے اس وقت تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہےگی۔ بعض ذرائع کے مطابق امریکہ خود دہشت گردوں کی مدد اور پشتپناہی کررہا ہے اورامریکی حکام امریکہ کو دہشت گرد حملوں سے بچانے کے لئے دوسرے ممالک میں دہشت گردی پھیلارہے ہیں۔
مہر نیوز- 11ستمبر 2011ء:امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ 11 ستمبر کے بعد مزید قوی اور مضبوط ہوگیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف گذشتہ دس سال کی طرح جنگ جاری رہےگی۔
News ID 1404245
آپ کا تبصرہ